ادا تو کرتے ہیں فرض ادا نہیں ہوتا
نمازوں کی حد تک ہی خدا نہیں ہوتا
سوال آتا ہے اس کو مانگنے کا جب
تو سجدہ ہم سے کوئی قضا نہیں ہوتا
پلٹ پلٹ کر آتا ہے لوٹ کر واپس
یہ کون ہے جو ہم سے جدا نہیں ہوتا
پرانی ہے میری بات تم ذرا سمجھو
کہ بول پہلا ہی ابتدا نہیں ہوتا
No comments:
Post a Comment